ٹی ٹوئنٹی کنگ،کیرن پولارڈ پشاور زلمی کی نمائندگی کیلئے بے تاب

ٹی ٹوئنٹی کنگ،کیرن پولارڈ پشاور زلمی کی نمائندگی کیلئے بے تاب
ٹی ٹوئنٹی کنگ،کیرن پولارڈ پشاور زلمی کی نمائندگی کیلئے بے تاب

  


ا سلام آباد (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی کنگ، ویسٹ انڈیز کے کے شہرہ آفاق آل راونڈر کیرن پولارڈ پشاور زلمی کی نمائندگی کیلئے بے تاب ہیں۔ اتوار کوپی ایس ایل سیزن فور سے قبل پشاور زلمی کا حصہ بننے والے کیرن پولارڈ نے ٹیم زلمی اور زلمی فینز کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے بلند و بالا چھکوں اور حیرت زدہ کرنیوالے باونڈری کیچز پکڑنے والے ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر کیرن پولارڈ نے پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔کیرن پولارڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم زلمی میں ڈیرن سیمی، مصباح الحق، وہاب ریاض ، لیام ڈاسن اور کرس جارڈن جیسے بڑے اسٹارز اور عمید آصف اور ثمین گل جیسے ابھرتے ستارے بھی موجود ہیں زلمی ٹیم اور فینز کے نام خصوصی پیغام میں کیرن پولارڈ نے کہا کہ آپ سب سے جلد ملاقات ہوگی، سپورٹ کرنے پر فینز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی