عثمان شنواری کی شاندار کارکردگی کینسر کے مریضوں کے نام

عثمان شنواری کی شاندار کارکردگی کینسر کے مریضوں کے نام
عثمان شنواری کی شاندار کارکردگی کینسر کے مریضوں کے نام

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے پنک ڈے میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرکے جنوبی افریقہ کو صرف 164 تک محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کرنے والے عثمان شنواری نے اپنی کارکردگی کینسر کے مریضوں کے نام کردی۔پیسر کا کہنا ہے پہلے اور دوسرے اسپیل کے دوران وانڈررز سٹیڈیم کی پچ میں ڈبل باؤنس ہونے کی وجہ سے لائن اور لینتھ پر کنٹرول میں دشواری محسوس ہوئی، تیسرے سپیل میں گیند پرانی ہوچکی تھی، ریورس سوئنگ کی بدولت وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ڈیل اسٹین اور کاگیسو ربادا کے بعد ہیٹ ٹرک بال پر گیند بیوران ہینڈریکس کے بیٹ سے ٹکرانے کے باوجود کیچ کی اپیل کرنے پر انہوں نے کہا کہ چانس لیا تھا۔عثمان شنواری نے کہا کہ پنک ڈے صرف جنوبی افریقہ ہی نہیں ہمارے لئے بھی ایک بڑا دن ہے، اپنی کارکردگی کینسر کے مریضوں کے نام کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ عثمان شنواری نے 7 اوورز میں 35 رنز دے کر 4 شکار کیے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -