آئرلینڈ مئی میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کیخلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز کی میزبانی کریگا

آئرلینڈ مئی میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کیخلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز کی ...

  

ڈبلن (این این آئی)آئرلینڈ مئی میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔ سیریز کا باضابطہ طور پر آغاز 5 مئی سے ہو گا، تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی ، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 مئی کو کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ونڈیز اور بنگلہ دیش ورلڈ کلاس ٹیمیں ہیں، دونوں کیخلاف سہ ملکی سیریز کی میزبانی باعث اعزاز ہے۔

اور اس سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -