ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر بھر میں شکایات کیمپ لگانے کا فیصلہ

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر بھر میں شکایات کیمپ لگانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام شہر میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کو مزید بہتر کرنے کے لئے 30آگاہی وشکایات کیمپ لگائے جائینگے۔ ابتدائی طور پرشہر کے مختلف مقامات جن میں بند روڈ، گڑھی شاہو چوک، شالیمار چوک، شیراوالا گیٹ، داتا دربار،چیئرنگ کراس پر کیمپس لگا دیئے گئے۔ صفائی آگاہی و شکایات کیمپس لگانے کا مقصد شہریوں کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی دینااور صفائی سے متعلق مسائل کا بروقت ازالہ کرنا اور معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی فرخ قیوم بٹ، جی ایم آپریشن سہیل انور ملک ، سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جمیل خاور، ایم ڈی اوزپاک کریم، پراجیکٹ کوارڈینیٹر فائق کوچک، جی ایم آپریشن البیراک عثمان نوری کی جانب سے شہر میں قائم کردہ کیمپس کادورہ کیا گیا

۔

اور عوامی شکایات سننے کے بعد انکے فوری ازالے کے احکامات جاری کئے گئے۔ سئینیر صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کی خصوصی ہدایت پر گذشتہ روز شہر میں جاری خصوصی زیرو ویسٹ آپریشن کے دوران 7000ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھایا گیا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر میں آگاہی و شکایات کیمپس لگانے کا مقصد لاہور کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا اور انکی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ہے۔ جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ صٖفائی انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے لئے محکمہ اپنے تمام تر وسائل کو بروکار لا رہا ہے اور ساتھ ساتھ زیرو ٹالرنس پالیسی پر بھی عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ سربراہ انفورسمنٹ و کمیونکیشن جمیل خاور کا کہنا تھا کہ شہر میں کوئی بھی غیر قانونی ڈمپ سائٹ نہیں بننے دیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، مزید براں انکا کہنا تھا کہ ادارہ اپنا کام کر رہا ہے لیکن عوامی تعاون کے بغیر شہر کی صفائی ممکن نہیں۔