تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ کی مجلس شوریٰ کے ممبران کا انتخاب

تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ کی مجلس شوریٰ کے ممبران کا انتخاب

  

لاہور(پ ر)کل جماعتی تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ میں شامل دینی جماعتوں کا ایک اہم اجلاس لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں مولانا پیر سلمان منیرسجادہ نشین خانقاہ سمڑیال شریف کی صدارت میں ہوا ، تمام مکاتب فکر کی 13بڑی دینی جماعتوں کے رہنماؤں کو تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ کی مجلس شوریٰ کا ممبرز منتخب کیاگیا ۔

جن میں پیر سلمان منیر ،علامہ محمد ممتاز اعوان ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)،مولانا امیرحمزہ ، پیر ولی اللہ شاہ ، میاں محمد اویس ، مفتی عاشق حسین رضوی ، حافظ شعیب الرحمن قاسمی ، مولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی ، علامہ وقار نقوی ، مولانا محمد حنیف حقانی اور مولانا محمد اسلم ندیم ممبران منتخب ہونے والوں میں شامل ہیں ۔نیزاجلاس میں کئی ایک اہم فیصلوں اور اقدامات کی منظوری بھی دی گئی جن کا بعد میں اعلان قائدین ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کرینگے۔

انتخاب

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -