نعیم الحق نے عمران خان کی ایماء پر اپوزیشن لیڈر کیخلاف بیان دیا،عظمیٰ بخاری

نعیم الحق نے عمران خان کی ایماء پر اپوزیشن لیڈر کیخلاف بیان دیا،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا ہے کہ نعیم الحق نے عمران خان کی ایماء پر اپوزیشن لیڈر کیخلاف بیان دیا،اگر قومی اسمبلی میں اپوزیشن نہیں آئے گی تو وزیر اعظم اور حکومتی وزراء بھی نہیں آسکتے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی مرضی سے اسمبلی کو چلانے کی روش ترک کردے۔جمہوریت میں عوام کے نمائندے ہی پارلیمنٹ کو چلانے کے اہل ہیں۔ایک سلیکٹیڈ وزیر اعظم کی زبان سے اپوزیشن کے لوگوں کو جیل میں ڈالنے کی باتیں غیر مناسب ہیں۔

عمران خان کی اپنی کابینہ میں ایک بھی شخص پاک صاف نہیں ہے۔انہوں نے کہا پاکستان میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی نا اہل کھلاڑی کے حوالے ایک ایٹمی ملک کردیا گیا ہے جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بجلی،گیس ،سی این جی سمیت تمام ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے تحفے دیے جا رہے ہیں۔عمران خان کو لے کر آنے والوں کو بھی سمجھ آچکی ہو گی کہ ایسا شخص کبھی ملک چلانے کا اہل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی میں غیر ملکی قرضوں کی مخالفت کرتے رہے ہیں لیکن اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے بیرونی دوروں پر قرضوں کیلئے کشکول آگے کردیے۔موجودہ حکومت نے انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کو بھکاری ملک ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -