اینٹی کرپشن ان ایکشن، سرکاری اراضی وا گزار کروانے کیلئے کارروائیاں شروع

اینٹی کرپشن ان ایکشن، سرکاری اراضی وا گزار کروانے کیلئے کارروائیاں شروع

  

لاہور( عامر بٹ سے )کھوکھر برادران کیس ایک اور مقدمہ کی تیاری ایل ڈی اے افسران کے ناموں کی بھی فہرست تیار کی جارہی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ رخ نیازی نے شہر کے مختلف علاقوں میں قبضہ مافیا کے زیرتسلط362 ارب روپے کی صوبائی اور وفاقی حکومت کی اراضی کی نشاہدہی کرکے اراضی واگزار کرانے کیلئے متعلقہ محکموں کے سربراہان اور ضلعی انتظامیہ کو خطوط لکھ کر کارروائی کا آغاز کر دیا محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ رخ نیازی کی کاروائیاں، دو ماہ میں پچاس سے زائد سرکاری ملازمین کی گرفتاریاں کرتے ہوئے تیز ترین پرگراس ریکارڈ قائم کر دیا۔75 مقدمات میں سے 35 مقدمات نمٹا دئیے گئے ۔محکمہ ریونیو ، پولیس ، ضلعی انتظامیہ ، ایل ڈی اے ، کوآپریٹو ، اری گیشن ، ٹی ایم اے ، بلدیات ، سمیت دیگر صوبائی محکموں کے خلاف زیر سماعت 350 انکوائریوں میں سے225 انکوائریوں کو فائنل کرتے ہوئے فیصلے کر دئیے گئے۔

جن میں سے الزام ثابت ہونے کی صورت میں 30 سے زائد سرکاری ملازمین پر مقدمات بھی درج کر دئیے گے ۔جبکہ 20 سے زائد ملازمین کے خلاف جوڈیشل ایکشن کی منظوری بھی دیدی گئی۔اینٹی کرپشن ذارئع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ رخ نیازی رواں ماہ کے دروان بیشتر سرکاری اشتہاری ملازمین کو بھی گرفتار کریں گے جس کیلئے لسٹیں بھی مرتب کی جارہی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -