ریلوے ورکشاپ ڈویژن کے الیکشن،میاں خالد گروپ کے امیدوار فائنل

ریلوے ورکشاپ ڈویژن کے الیکشن،میاں خالد گروپ کے امیدوار فائنل

  

لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان ریلویز ورکشاپس لاہور ڈویژن کے گیارہ فروری کو ہونے والے الیکشن میں میاں خالد گروپ نے اپنے اُمیدوار فائنل کرلئے ہیں جو ستارہ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔ریلویز ورکر یونین سی بی اے 7103 کیرج شاپ مغلپورہ لاہور کی جانب سے محمد عرفان جنرل سیکرٹری کے اُمید وار ہوں گے جبکہ محمد اشرف کمبوہ ،محمد اسلم ملتانی اور کامران بٹ جنرل کونسلر کی سیٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

جنرل سیکرٹری کے اُمید وار محمد عرفان نے کہا ہے کہ ریلویز ورکر یونین سی بی اے 7103 کیرج شاپ مغلپورہ ریل کے مزدور کی محافظ ہے ہم الیکشن جیت کر ریل کے مزدور کے حقوق کا تحفظ کریں گے، ریل کے مزدوروں کے مفادات پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن جیت کر ریلوے ملازمین اور ان کے بچوں کو میڈیکل اور تعلیمی انشورنس دلانے کیلئے تحریک شروع کریں گے ،تاکہ وہ کسی بھی ہسپتال سے علاج معالجہ کی سہولت اور کسی بھی تعلیمی ادارے سے میرٹ کی بنیاد پر تعلیم حاصل کرسکیں، ریلوے کے مزدوروں کے مکانات کی مرمت کے بجائے نئے مکانات کی تعمیر کرانے کیلئے بھی تحریک چلائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -