مولانا علی اصغر عباسی سپرد خاک،نماز جنازہ میں علماء کی بھرپور شرکت

مولانا علی اصغر عباسی سپرد خاک،نماز جنازہ میں علماء کی بھرپور شرکت

  

لاہور (پ ر) ملک کے ممتازعالم دین، بادشاہی مسجد لاہور کے سابق خطیب اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق سینئر استاد مولانا علی اصغر عباسی جو گذشتہ روز طویل علالت کے بعد 80 سال کے عمر میں انتقال کر گئے تھے ، مولانا علی اصغر عباسی ایک عرصہ تک نیلا گنبد مسجد انارکلی لاہور میں بھی خطابت کے فرائض سرانجام دیتے رہے مرحوم دینی و علمی حلقوں میں ہردلعزیز شخصیت تھے انہوں نے تحریک ختم نبوت، تحریک نظام مصطفی سمیت ملک میں چلنے والی مختلف اسلامی تحریکوں میں حصہ لیتے ہوئے قید وبند کی صعوبتوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا ان کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے پڑھائی جس میں پروفیسر ڈاکٹر علامہ خالد محمود (لندن) مفتی شیر محمد علوی، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا عبدالخالق ہزاروی، پروفیسر ظفر اللہ شفیق،مولانا مخدوم منظور احمد، مولانا حافظ عبداللہ مظہر،مولانا عاصم مخدوم، مولانا اعظم حسین ، مولانا غضنفر عزیز اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے اساتذہ ، طلبہ اور علماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد میں مرحوم مولانا علی اصغر عباسی کو شیر شاہ قبرستان اچھرہ لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔

ہیدریں اثناء مولانا علی اصغر عباسی کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری ، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا علی اصغرعباسی کی تمام زندگی قرآن و حدیث کی خدمت اور اسلام کی اشاعت میں گذری جامعہ اشرفیہ لاہور اور اس کے بانی مفتی محمد حسنؒ ،مولانا محمد عبیداللہ المفتی،ؒ مولانا عبدالرحمن اشرفیؒ ، مولانا محمد ادریس کاندھلویؒ ، مفتی جمیل احمد تھانویؒ اور دیگر علماء اور اکابرین کے ساتھ نصف صدی تک تعلق رہا اور مرحوم ایک عرصہ تک جامعہ اشرفیہ لاہور میں درس و تدریس کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے انہیں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرفضیلۃالشیخ مولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مولانا عبدالوحید مکی، مولانا اسد محمود مکی، مولانا عمرعبدالحفیظ مکی،مفتی شاہد محمود مکی، مولاناعبدالصمد مکی، جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے سرپرست اعلی مولانا میاں محمد اجمل قادری، مولانا عبدالرؤف فاروقی،پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی، عالمی اتحاد اہل سنت کے سربراہ مولانا محمد الیاس گھمن اور دیگر علماء نے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا علی اصغر عباسی کی وفات سے ملک ایک جید عالم دین ،اسلام اور ملک کے محافظ سے محروم ہوگیا انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدار نے بادشاہی مسجد کے سابق خطیب اور نامو ر عالم دین مولانا علی اصغر عباسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے

علماء

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -