جلال سنزاور ہیکوآئس کریم کے نمونے فیل ، مارکیٹ سے سٹاک کی واپسی کا آغاز

جلال سنزاور ہیکوآئس کریم کے نمونے فیل ، مارکیٹ سے سٹاک کی واپسی کا آغاز

لاہور (سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈا تھارٹی کی آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ کے نمونوں کی سالانہ چیکنگ شیڈول کے مطابق جلال سنز اور ہیکو آئس کریم کے لیبارٹری نتائج آگئے ہیں۔نتائج کے مطابق جلال سنز کے تمام 8 نمونے جبکہ ہیکو کے7 نمونے فیل پائے گئے ہیں۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر فیل شدہ نمونوں کا سٹاک مارکیٹ سے فوری ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ نمونے سالانہ چیکنگ شیڈول کے مطابق لیے جا رہے ہیں۔فیل شدہ پراڈکٹس کا تمام سٹاک مارکیٹ سے فوری ہٹانے کا حکم جاری کیا جا چکا ہے۔ اب تک 15 سو لیٹر سے زائد آئس کریم کاسٹاک مارکیٹ سے اٹھوایا جا چکا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ غیر معیاری پراڈکٹس تیار کرنے والوں کو پروڈکشن کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1