گرین ٹاؤن بلاک 3-4 ڈی ون کے مکینوں کاسیوریج کے ناقص نظام پراحتجاج

گرین ٹاؤن بلاک 3-4 ڈی ون کے مکینوں کاسیوریج کے ناقص نظام پراحتجاج

لاہور(پ ر)گرین ٹاؤن کیر کلاں نقشبندی چوک بلاک 3-4 ڈی ون کے سینکڑوں مکینوں نے علاقہ میں عرصہ سے سیوریج کے ناقص نظام اور اس جانب متعلقہ حکام کی عدم توجہی پر شدیداحتجاج کیا ہے، اس موقع پر انجمن تاجران عمر چوک ٹاؤن شپ کے چئیرمین سماجی رہنما محمد سرفراز خا ن کا کہنا تھا کہ علاقہ کے گٹر ابل رہے ہیں گلیاں اور سڑکیں جوہڑ بن چکی ہیں ۔

گٹروں کے بدبودار پانی کے باعث مکینوں کا سانس تک لینا مشکل ہو گیا ہے، محمد سرفراز خان نے کہا کہ اس علاقہ کے عوام متعلقہ حکام سے کئی مرتبہ مل چکے ہیں لیکن سنوائی نہیں ہو رہی، علاقہ کے گورنمنٹ سکول کے بچے بھی گٹروں کے پانی سے گزر کر سکول جاتے ہیں، اس موقع پر محمد عارف سلہری ، چوہدری محمد اعظم، خالد حسین، فقیر حسین گجر، محمد افضل، عبد الرحمن ، محمد عامر، محمد صادق اور منور بٹ کے علاوہ علاقے کے دیگر معزرین بھی شامل تھے انہوں نے ایم ڈی واسا اور وائس چئیرمین واسا سے علاقہ کا دورہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1