حکمران جماعت سانحہ ساہیوال کو دبانا چاہتی ہے، پرویز ملک

حکمران جماعت سانحہ ساہیوال کو دبانا چاہتی ہے، پرویز ملک

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ سکیورٹی ادارے اور حکمران جماعت سانحہ ساہیوال کو دبانا چاہتی ہے، بار بار متولین کے ورثاء حیلے بہانوں سے گھمایا پھرایا جارہا ہے اور انہیں گمراہ کرنیکی کوشش کی جاری ہے پاکستا ن مسلم لیگ (ن) مقتول خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور انصاف کی فراہمی تک ساتھ نہیں چھوڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی حلقے میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ علیمہ باجی کے غیر قانونی جائیداد کے ذرائع چندے، تعلیم کے پیسے اور پاکستان تحریک انصاف کے جعلی اکاؤنٹس ہیں، عمران صاحب علیمہ باجی کو این آر او کیوں دیا۔ا نہوں نے کہا کہ وزراء نے کیا کیا ہے کہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا ہا ہے ، عوام مہنگائی کی وجہ سے فاقوں کشی پر مجبور ہیں ،لوگوں کی چھت اور روز گار چھینا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک پر اس وقت چوروں کی بارات مسلط ہے جس کے دلہا عمران خان ہیں جتنی جلدی ممکن ہو سکے عوام پر مسلط حکمرانوں کے اس ٹولے سے نجات حاصل کرنا ہوگی جب سے یہ گدوں کا ٹولہ اقتدار میں آیا ہے عوام اور ملک کے لئے یہ منحوس ثابت ہوا ہے،پورے ملک سے بجلی غائب گیس غائب مہنگائی زوروں پرنا اہل اور مینڈیٹ چوری کرنے والے حکمرانوں کی وجہ ترقی کی راہ پر گامزن ملک کو ایک بار پھر پتھر کے ور میں لے جایا جا رہا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -