گورنرسندھ نے10فروری کو ورلڈفٹنس ڈے منانے کااعلان کردیا

گورنرسندھ نے10فروری کو ورلڈفٹنس ڈے منانے کااعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے 10فروری کو ورلڈ فٹنس ڈے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد سے ملک کے سوفٹ امیج کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی،میمن یونیٹی ڈے کے موقع پر واک کا انعقاد خوش آئند ہے، آج کے نئے پاکستان میں کراچی کی رونقیں واپس آنا شروع ہوگئیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اتوار کو میمن کمیونیٹی کی طرف سے لیاقت نیشنل میموریل لائبریری پر واک کے موقع پر خطاب سے کیا۔واک لیاقت لائبریری اسٹیڈیم روڈ سے شروع ہوکر نیو ایم اے جناح روڈاسلامیہ کالج پر اختتام پزیر ہوئی ۔واک میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، ڈاکٹر فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، رشید گوڈیل، احمد چنائے، عقیل کریم ڈھیڈی سمیت دیگرسمیت میمن کمیونٹی کے ممبرز، خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ فاروق بھائی آپ نے اتنی اچھی بات کہی ہے کہ دل کر رہا ہے آپ کو ٹوپی پہنا دوں اور پھر گورنر نے اپنی ٹوپی اتار کر ایم کیو ایم فاروق ستار کو پہنادی۔فاروق ستار نے کہا کہ مجھے آپ نے ٹوپی پہنائی آپ کو کس نے ٹوپی پہنائی۔؟ قبل ازیں گورنرسندھ نے کہا کہ میمن براداری ملک و قوم کی معاشی ترقی میں اہمیت کی حامل ہے، صحت، تعلیم ، اقتصادی، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں انکا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کیلئے میمن براداری کی خدمات کسی سے ڈھکی چھوپی نہیں۔انہوں نے کہا کہ میمن براداری عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے،میمن کمیونیٹی کی جانب سے انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے کئے جانے والے کاموں کو حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ میمن براداری عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے،واک سے امن کا پیغام جاتا ہے،ہماری حکومت مثبت سرگرمیوں کو سپورٹ کرتی ہے۔ ایم کیو رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میمن کمیونٹی کا قیام پاکستان میں کردار رہا ہے۔پاکستان کی معشیت میں میمن کمیونٹی کا کردار اہم ہے ۔میمن کمیونٹی کے کردار مزید سراہانا چاہیے ۔پاکستان کے مالی معاشی استحکام میں لاجواب کردار ادا کیا ہے ۔ اس موقع پر آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر حنیف موٹلانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میمن کمیونٹی بلا امتیاز عوام کی خدمت کر رہی ہے۔قدرتی آفات ہوں یا کوئی بھی حالت میمن برادری ہر حال میں اپنی خدمات ادا کرتی رہی ہے ۔کراچی کے مسائل میں میمن برادری کو ان بورڈ لیا جائے۔ہم کراچی کی ترقی کے ساتھ پاکستان کی ترقی کی بات بھی کرتے ہیں۔ہمارے ایک سو پچیس ادارے کام کر رہیں ہیں۔

مزید :

علاقائی -