میانوالی میں عوام کی سہولت کیلئے رعایتی لوکل ٹرانسپورٹ سروس کااجراء

میانوالی میں عوام کی سہولت کیلئے رعایتی لوکل ٹرانسپورٹ سروس کااجراء

  

سرگودھا(این این آئی )وزیراعظم عمران خان کے آبائی ضلع میانوالی آمد پر عوام کی سہولت کیلئے لوکل ٹرانسپورٹ سروس کااجراء کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے میانوالی لوکل ٹرانسپورٹ کیلئے ضلعی انتظامیہ کو چھ بسیں دیں،اتوار کووزیراعظم عمران خان کی میانوالی نمل یونیورسٹی آمد کے دوران کمشنر سرگودھا ڈویژن محمود حسن نے ڈپٹی کمشنر میانوالی شعیب جدون کے ہمراہ لوکل ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کا افتتاح کیا ۔انہوں نے بتایا حکو مت پنجاب کی اس سہولت سے ضلع میانوالی کے طلبا ء وطالبات اور شہری مستفید ہونگے اور بلا تفریق ضلع میانوالی کی حدود میں ان بسوں پر رعائتی کرایہ پر سفر کر سکیں گے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر میانوالی سے داؤدخیل 2 بسیں اور عیسیٰ خیل روٹ پر 2 بسیں اورمیانوالی سے پپلاں 2 بسیں چلائی گئی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے دورہ میانوالی پر ضلع میں لو کل ٹرانسپورٹ رعایتی کر ایہ پر چلا نے کا اعلا ن بھی کیا تھاجس کا آغاز کر دیا گیا۔

رعایتی ٹرانسپورٹ

مزید :

علاقائی -