فنکاروں اور کھلاڑیوں نے محنت سے قوم میں شعور اجاگرکیا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری

فنکاروں اور کھلاڑیوں نے محنت سے قوم میں شعور اجاگرکیا ڈپٹی سپیکر قومی ...

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ ہمارے فنکاروں نے اپنے فن کے ذریعے اور کھلاڑیوں نے اپنی محنت اور صلاحیتوں سے قوم کے شعور کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہم اپنے ان عظیم فنکاروں اور کھلاڑیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جبکہ سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین فیصل جاوید نے کہا کہ نوجوانوں کے فن اور صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے حکومت نے منصوبہ بندی کرلی ہے بطور چیئرمین سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی میں بھی ایسے لوگوں کو آگے لانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔ وہ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے آڈیٹوریم مین سٹریٹ چیمپیئنز نامی تنظیم کی طرف سے معروف کھلاڑیو ں‘ ادبی شخصیات‘ فنکاروں اور باصلاحیت نوجوانوں میں ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں معروف شعراء انور مسعود‘ ڈاکٹر انعام الحق جاوید‘ کالم نگار‘ کارٹونسٹ اور پیپیٹیئر Pappetier فاروق قیصر المعروف انکل سرگم ‘ معروف فنکار سجاد کشور‘ ماضی کے نامور کھلاڑی ذاکر اولمپیئن ‘ شہناز شیخ ‘ رشید جونیئر ‘ قیصر مصطفے ‘ شجاع ملک‘ شاہد خان‘ اتھلیٹ یونس ملک عالمی پروفیشنل باکسنگ کے ریجنل چیئرمین سید نعمان شاہ معروف صحافی شمشاد مانگٹ ‘ عبدالحی شاہ‘ شکیل اعوان ‘ ڈرامہ رائٹر اور مصنف جہانزیب عزیز ‘ سپورٹس آڑگنائزر بریگیڈیئر (ر) عارف صدیقی‘ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ‘ اعجاز الرحمن‘ سعید احمد ‘ بلڈرو پلانر محمد عارف جیوا‘ انٹرپنیور سید حسن ندیم ‘ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ماہر بریگیڈیئر (ر) طارق زمان ‘ کارگل کے ہیرو بریگیڈیئر (ر) ضیاء القمر‘ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سربراہ سلطان شاہ ‘ چیس(Chess) فیڈریشن کے ملک امین‘ ایف ایم ہنڈرڈ کامران خواجہ کے ٹو چینل کے سربراہ کیوان راجہ ‘ راولپنڈی چیمبر کے خورشید برلاس ‘ سنی گولڈ سینما چین کے ساجد الیاس‘ ماحولیات کیلئے کام کرنے والی تنظیم صبح نو کی سربراہ شاہدہ کوثر‘ شی میل آرگنائزیشن کی سربراہ الماس بوبی‘ معروف سٹیج ڈرامہ ڈائریکٹر عاصمہ بٹ‘ براڈ کاسٹرز نگہت قریشی اور ماہ نور ‘ بنکار سیدہ ام کلثوم‘ مہتاب صدیقی‘ معروف صداکار کنول نصیر ‘ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ‘ پرائیڈ آف پرفارمنس مارشل آرٹ کی کھلاڑی ناجیہ خان‘ پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی اور مصنف اختر وقار عظیم ‘ وائلن نواز رئیس خان‘ گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی فرمان احمد‘ ڈیزائنر‘فوٹو گرافر اور آئی ٹی ماہر اظہر حفیظ ‘ فلاحی ادارے کے سربراہ راجہ مجاہد افسر‘ متین ہاشمی‘ اعجاز گل ابھرتے ہوئے کھلاڑی علی عمران شامل تھے ۔ تقریب میں رحمان مانی نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔ جبکہ انور مسعود نے اپنے مخصوص انداز میں پنجابی کے اشعار اور ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے بھی مزاحیہ اشعار سنا کر محفل کو زعفران زار بنا دیا۔ فاروق قیصر ‘ سجاد کشور ‘ شہناز شیخ ‘ بریگیڈیئر (ر) عارف صدیقی اور ذاکر اولمپیئن نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور سینیٹر فیصل جاوید تقریب کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت اپنے ہیروز کی قدر دانی میں کوئی کثر نہیں اٹھا رکھے گی اور نوجوان ٹیلنٹ کی معاونت کے لئے بھی تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

قاسم سوری

مزید : علاقائی