صوبائی ادرالحکومت میں 19لاکھ کے ڈاکے ،گاڑیاں ، موٹرسائیکلیں چوری

صوبائی ادرالحکومت میں 19لاکھ کے ڈاکے ،گاڑیاں ، موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی ۔طلائی زیورات ،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق جوہر ٹاون کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر فیاض کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لاکھ 15ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے ڈیفنس اے میں ڈاکو گھر میں گھس کر منیر اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ کاہنہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اختر اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے 10ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات ۔گجر پورہ کے علاقے میں ڈاکوؤں ساجداور فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 50ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات ۔گلشن اقبال کے علاقے ڈاکوؤں نے ندیم اور فیملی سے1لاکھ 45ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات ۔مصری شاہ میں ڈاکوؤں نے عظیم اور فیملی سے 78ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ کے سمن آباد علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر سہیل سے 60ہزار اور موبائل فون ۔راوی روڈ سے ڈاکو اویس سے56ہزار نقدی اور موبائل فون ۔غالب مارکیٹ میں باسط سے ڈاکو گن پوائنٹ پر20ہزار نقدی اور موبائل فون شیراکوٹ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر رشید سے50ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ساندہ اور اچھرہ سے گاڑیاں اور داتا دربار۔ ہنجروال اور فیکٹری ایریا کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

مزید : علاقائی