ڈولفن، پیروکی ہفتہ وار کارکردگی،سینکڑوں ملزم،خطرناک اشتہاری گرفتار

ڈولفن، پیروکی ہفتہ وار کارکردگی،سینکڑوں ملزم،خطرناک اشتہاری گرفتار

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں کوموثر پٹرولنگ کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور بلال ظفر نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جوانوں نے دوران گشت ملزمان کے قبضہ سے 18پسٹلز،04 رائفلز،30 میگزین اور427 گولیاں برآمد کیں۔ڈولفن سکواڈاور پی آر یو کے کرائم فائٹرز نے ملزمان کے قبضہ سے600گرام سے زائد چرس اور89لیٹر شراب برآمد کیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے 588 افراد کی مدد کی۔دوران پٹرولنگ21 ہزارسے زائد گاڑیوں،01لاکھ 66ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں،01 لاکھ05 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ 29وہیکلز ،1727موٹر سائیکلیں اور371اشخاص کو کوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ جعلی نمبرپلیٹس کے خلاف کارروائی کرئے ہوئے 15وہیکلزاور24موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام1320کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔ دوران کارروائی05کاریں،92 موٹر سائیکلیں،06موبائل فونز اورہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئیں۔ون ویلنگ میں 34،آتش بازی میں4 0اور پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر68 افراد کو گرفتار کیا۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ22 خطرناک اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

مزید : علاقائی