محکمہ پولیس میں تین سالہ پالیسی کے تحت40سے زائد تبادلے غیر مؤثر

محکمہ پولیس میں تین سالہ پالیسی کے تحت40سے زائد تبادلے غیر مؤثر

لاہور (کرائم رپورٹر)اندھیر نگری چوپٹ راج ، محکمہ پولیس میں کلرک مافیا کا راج ،سابقہ ایس ایس پی ایڈمن عثمان گوندل نے تین سالہ پالیسی کے تحت 40سے زائد کلرکوں اور 4اسسٹنٹ کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیئے ، عثمان گوندل تو ایس ایس پی ایڈمن نہ رہے لیکن کلیئریکل سٹاف ٹس سے مس نہ ہوا ۔ ذرائع کے مطابق سابقہ ایس ایس پی ایڈمن عثمان گوندل کے دور میں تین سالہ پالیسی کے تحت 40سے زائد کلرکوں اور 4اسسٹنٹ کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیئے گئے لیکن ان میں سے کوئی بھی اپنی سیٹ سے ٹس سے مس نہ ہوا اور ایس ایس پی ایڈمن کی سیٹ پر افسران کی تبدلیاں میرٹ پر ہوتی رہیں ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جن جن اسسٹنٹ اور کلرکوں کے تقررو تبادلے کیئے گئے تھے ان میں سے کوئی بھی اپنی سیٹ چھوڑ کر احکامات کے مطابق ٹرانسفر نہیں ہوا بلکہ سیٹیں نہ چھوڑنے والے متعدد کی تو ایک جگہ پر عرصہ دراز سے تعیناتی کے بعد اب ترقیاں بھی ہوچکی ہیں جن میں جنرل برانچ کے میاں ارشد سمیت دیگر شامل ہیں ۔

مزید : علاقائی