نشتر کالونی، سابق ریکارڈیافتہ موٹر سائیکل چور گرفتار،3موٹر سائیکلیں، 1 چنگ چی برآمد

نشتر کالونی، سابق ریکارڈیافتہ موٹر سائیکل چور گرفتار،3موٹر سائیکلیں، 1 چنگ ...

  

لاہور (کرائم رپو رٹر) تھانہ نشتر کالونی پولیس کی کاروائی ، سابقہ ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گرفتار ،ملزم کے قبضہ سے 3 موٹرسائیکل اور 1 چنگ چی رکشہ برآمد ،مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ نشتر کالونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عادی موٹر سائیکل چور شعبان کو گرفتار کر لیا جو کہ مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کر نے کی وارداتیں کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 3 موٹرسائیکل اور 1 چنگ چی رکشہ برآمد کر لیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

مزید :

علاقائی -