سی پیک کے تحت 19ارب ڈالر کے 10منصوبے مکمل

سی پیک کے تحت 19ارب ڈالر کے 10منصوبے مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)چینی سفارتخانے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت 19 ارب ڈالر مالیت کے10 منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں ، 12 منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ چینی سفارت خانہ کے حکام کے مطابق سی پیک سے پاکستان میں 2030ء تک روزگار کے 7 لاکھ سے زیادہ نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے غربت کی شرح میں کمی اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی، منصو بے کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ ترقی پذیر ملک ہونے کے ناطے پاکستان سی پیک منصوبوں کیلئے صرف مقامی وسائل پر بھروسہ نہیں کرسکتا، منصوبہ سے مختلف خطوں کے مابین رابطہ سازی بہتر ہوگی جبکہ پاکستان میں انفراسٹرکچرکی بہتری ممکن ہوسکے گی۔
چینی سفارتخانہ

اسلام آباد (این این آئی)گوادر میں نئے ایئرپورٹ، فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے مرکز اور ہسپتال کی تعمیر کا کام رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہو گا۔ سی پیک سیکریٹریٹ کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت گوادر میں نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ، فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے ادارے اور پاک چین دوستی ہسپتال کے منصوبوں کے ڈیزائن اور فزیبلٹی کا بنیادی کام پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے ، ایئرپورٹ پر A-380 بوئنگ سمیت دنیا کے دیگر بڑے سے بڑے جہازوں کی ہینڈلنگ کی سہولیات دستیاب ہوں گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے موجودہ ایئرپورٹ کے شمال مشرق میں 26 کلومیٹر دوری پر تین ہزار ایکڑ زمین کی نشاندہی کی ہے۔ نئے ایئرپورٹ کو بین الاقوامی سٹیٹس حاصل ہوگا جو اوپن سکائی پالیسی کے تحت چلایا جائیگا۔سی پیک کے تحت سکھر ملتان موٹر وے منصوبہ سے 23 ہزار افراد کو روزگار ملا، سی پیک خطے کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اور پاکستان مستقبل میں سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے بعد اپنے جغرافیائی محل وقوع کے باعث یورپ اورایشیائی ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا جس سے خطے کی تجارت ،اقتصادی اور سماجی روابط کے اضافہ میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی طور پرمستحکم پاکستان ہی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دے سکتا ہے۔
سی پیک حکام

مزید :

علاقائی -