بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان صوبائی اسمبلی کااجلاس آج پیر کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں شروع ہوگا جو یکم فروری 2019ء تک جاری رہے گا اجلاس میں بلوچستان کے معدنی و قدرتی وسائل سے متعلق واضح اور جامع حکمت عملی بنانے ، بلوچستان میں شدید خشک سالی اورغذائیت کے بحران ، ضلع خضدار،لورالائی اور کیچ میں میڈیکل کالج کے قیام ،بلوچستان میں گیس و بجلی کے بحران اور بلوچستان میں بے روزگاری پر بحث ہوگی۔اجلاس میں شرکت کیلئے صوبائی وزراء اورارکان اسمبلی اتوار کو کوئٹہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

مزید : علاقائی