بلوچستان ، بلدیاتی ادارے غیر فعال ، آج ایڈمنسٹریٹر لگائے جانے کا امکان

بلوچستان ، بلدیاتی ادارے غیر فعال ، آج ایڈمنسٹریٹر لگائے جانے کا امکان

کوئٹہ(آ ن لائن) بلوچستان میں بلدیاتی ادارے غیر فعال ہو گئے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج ایڈمنسٹریٹر لگائے جانے کا امکان ، صوبائی وزراء نے اپنے من پسند ایڈ منسٹریٹرکیلئے لابنگ شروع کر دی، ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بلدیاتی ادروں کی چار سالہ مدت کے بعد غیر فعال ہوگئے ،صوبائی حکومت آج سے تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کرے گی، تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری صوبے سے باہر ہونے کے باعث ایڈ منسٹریٹر تعینات ہونے میں ایک دو دن تاخیر ہو سکتی ہے۔ بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی چار سالہ مدت ختم ہونے کے بعد بلدیاتی اداروں کو غیر فعال کر دیاگیا، الیکشن کمیشن آف بلوچستان نے دو ماہ میں حلقہ بندیاں کرنے سے متعلق کمیٹیاں بھی قائم کر دیں تاہم حکومت کی جانب سے اب تک بلدیاتی اداروں کے حوالے سے معاملہ زیر غور نہیں آیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی قانون سازی کی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے سست روی کا مظاہرہ کیا تو مئی میں بلدیاتی انتخابات بمشکل نظر آئیں گے ،صوبائی الیکشن کمشنر کی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو بلدیاتی حلقوں کی حلقہ بندیوں کو غلطیوں سے پاک کرنے کی ہدایت کر د ی۔

بلدیاتی ادارے

مزید : علاقائی