قومی خزانے کے لٹیروں کا مقدر جیلیں ہی ہیں، پرویز خٹک

قومی خزانے کے لٹیروں کا مقدر جیلیں ہی ہیں، پرویز خٹک

چھوٹالاہور(آن لائن) وزیردفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی شور شرابہ کرے احتساب کا عمل نہیں رکے گا ،عمران خان کرپشن کیخلاف کسی بھی مصالحتی پالیسی یا سودا بازی کے قائل نہیں ، قومی خزانے کو لوٹنے والوں کا مقدر جیلیں ہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہانگیرہ میں نادرا آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیرمیاں جمشیدالدین کاکاخیل،ایم پی اے ادریس خٹک اورنادرا کے اعلیٰ حکام بھی تھے ۔پرویز خٹک نے کہا کہ لوگوں کو بنیادی سہولتیں انکی دہلیزپر مہیاکرنا پی ٹی آئی کا ویژن اورمشن ہے عوام سے کئے گئے وعدے ہم پہلے دورمیں بھی نبھاتے رہیں اورانشااللہ موجودہ دورمیں بھی نبھاتے رہیں گے انکاکہنا تھا کہ ہمیں کنگال خزانہ اوربدحال پاکستان ملا جسے سنوارنے اورآبادکرنے کیلئے ایک ایماندار اوردیانتدار حکمران کی ضرورت تھی جو ہمیں عمران خان کی شکل میں مل گیا ہے جوکرپشن کے خلاف کسی بھی مصالحتی پالیسی اورسودابازی کے قائل نہیں انشااللہ ملک میں کرپٹ سیاستدانوں اورقومی خزانہ کے لٹیروں کے خلاف احتساب کاعمل جاری رہے گااور ان کا مقدر صرف جیلیں ہیں ،کرپشن کی ناسور کامکمل خاتمہ کرکے رہیں گے ۔

پرویز خٹک

مزید : علاقائی