فیکٹری ایریا پولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن،50 پکڑ لئے

فیکٹری ایریا پولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن،50 پکڑ لئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ آپریشن شہباز الٰہی کی ہدایت پرفیکٹری ایریا پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 50پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس پی کینٹ آپریشن شہباز الٰہی اور سی سی پی او لاہور بی اے ناصر اور ڈی آئی جی آپریشن وقاص نذیر کے حکم پر کینٹ ڈویژن میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤں کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جس پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا انسپکٹر محمد عتیق ڈوگر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 50پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا ہے اور گرفتار پتنگ بازوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ڈور اور پتنگیں اور گڈے برآمد کرلیے ہیں۔ گرفتار پتنگ بازوں کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔ اس حوالے سے ایس پی کینٹ آپریشن شہباز الٰہی کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کی ہر گز اجازت نہ ہے۔ والدین اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے دور رکھیں تاکہ اس جانی دشمن کھیل سے بچا جا سکے۔

مزید :

علاقائی -