خاوند نے بیوی سے جھگڑ کر گھر کو آگ لگا دی،شوہر، بیوی ، ساس گرفتار

خاوند نے بیوی سے جھگڑ کر گھر کو آگ لگا دی،شوہر، بیوی ، ساس گرفتار

  

لاہور (کرائم رپو رٹر) لیا قت آباد کے علاقہ میں بیوی کیساتھ جھگڑے پر خاوند نے گھر کوآگ لگا دی ،خاتون معمولی جھلس گئی ،پولیس نے شوہر ، بیوی اور ساس کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔بتایا گیا ہے کہ لیا قت آبادکے علاقہ کے رہائشی رمضان کا اپنی بیوی کے ساتھ اکثر و بیشتر جھگڑا رہتا تھا جس پر گذشتہ روز دونوں کے درمیان پھر سے جھگڑاہوا تو رمضان نے طیش میں آکر اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی جس سے اسکی بیوی سدرہ معمولی جھلس گئی ۔ واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی جنہوں نے رمضان ، اسکی بیوی سدرہ اور ساس کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -