تھانہ بادامی باغ کا پتنگ بازی کیخلاف آپریشن،12ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)جان لیوا کھیل پتنگ بازی کے خلاف بادامی باغ تھانے کی پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کی کمرتوڑ کارروائی، 12ملزمان کو گرفتار کر کے پتنگوں اور ڈور کی بھاری کھیپ برآمد کر لی ، مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ،ایس پی سٹی آپریشنز کی ایس ایچ او بادامی باغ کو شاباش ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات پر ایس پی سٹی آپریشنز معاذ ظفر نے سٹی ڈویژن کے تمام تھانوں کو پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کیئے تھے لہذا اس حوالے سے ایس ایچ او بادامی باغ ریحان ضیاء نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر علی الصبح ہی پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیاں شروع کردیں اور رات گئے تک انھوں نے 12مقامات پرچھاپے مار کر 12ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلیں ۔