خطے میں ترقی اور خوشحالی کیلئے افغانستان میں قیام امن ناگزیر ، آذرباء یجان

خطے میں ترقی اور خوشحالی کیلئے افغانستان میں قیام امن ناگزیر ، آذرباء یجان

  

اسلام آباد (آن لائن) آ ذ ربائیجان کے سفیر علی علیزادہ کا کہنا ہے جنوبی ایشیاء کی ترقی اور خوشحالی کیلئے افغانستان میں پائیدار امن کا قیام ناگزیر ہے، آذربائیجان ، افغا ن مسئلے کے پرامن حل کا خواہاں ہے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے ۔ پاکستان کیساتھ تین دہائیوں پر مشتمل دوستانہ سفارتی ، سیاسی اور ثقافتی تعلقات موجود ہیں، گزشتہ سالوں کی نسبت دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں 25-30فیصد اضافہ ہوا، مزید بہتری کیلئے کوشش کر رہے ہیں،آذربائیجان میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے بہتر سہولیات فراہم کررہے ہیں، گزشتہ سال کے دوران آذربائیجا ن کے دو سوپاکستانی طالب علموں کو اعلی تعلیم کیلئے سکالرشپ دیا،آرمینیا کے ساتھ تنازعے پر پاکستا ن کی حمایت کا شکریہ اداکرتے ہیں،مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔ رواں سال اپریل میں وفاقی داالحکومت باکو، آذربائیجان میں تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان ، ترکی اور آذربائیجان کے مابین سہہ فریقی بزنس فورم کا انعقاد کررہے ہیں۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان میں امن وامان اور سیکیورٹی کے حالات میں بہتر ی آئی ہے،پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے آن لائن کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کہا ہے گزشتہ سالوں کے دوران پاکستان میں امن وامان اور سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے حالات سازگار ہوگئے ہیں۔ افغان طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ آذربائیجان ’’ہارٹ آف ایشیاء استنبول پروسس ڈائیلاگ فورم‘‘کا ممبر ہونے کی حیثیت سے افغان مسئلے کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے آذربائیجان ، پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنرر ہے اور دونوں ممالک کے مابین گزشتہ دہائیوں سے سیاسی ، عسکری، دفاعی اور سفارتی تعلقات موجود ہیں۔رواں سال اپریل میں آذربائیجان ایک بار پھر سہہ فریقی بزنس نمائش کی میزبانی کررہا ہے ، جس میں تینوں ممالک کے سرمایہ کار شریک ہونگے، اپریل 2019میں ہونے والی سہ فریقی بزنس نمائش کے دوران وزرائے خارجہ ملاقات بھی متوقع ہے۔اس وقت 270 سے زائد پاکستانی کمپنیاں ا ور سرمایہ کار آذربائیجان میں سرمایہ کار ی کررہے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان میں اپنے قیام کے دوران راولپنڈی، کراچی ، لاہور، سیالکوٹ ، پشاور ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔

آذربائیجان /سفیر

مزید :

علاقائی -