سعودی صحافی خشوگی قتل کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کا 3رکنی کمیشن قائم

سعودی صحافی خشوگی قتل کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کا 3رکنی کمیشن قائم

  

ریاض(این این آئی) سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات کے لیے تین رکنی یواین کمیشن قائم کردیا گیا۔غیر ملکی رپورٹس کے مطابق ماورائے عدالت سزاؤں کی خصوصی ماہرایگنیزکیلامارڈ خاشقی کے قتل کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے کمیشن کی قیادت کریں گی۔کمیشن میں برطانو ی بیرسٹرہلیناکینیڈی،پیتھالوجسٹ دوارتے نونووائرا بھی شامل ہیں۔ کمیشن کے ارکان 28 جنوری سے 3فروری تک استنبول کا دورہ کریں گے۔کمیشن اپنی رپورٹ 19جون کواقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن میں پیش کرے گا۔واضح رہے سعودی صحافی جمال خشوگی کو گزشتہ سال اکتوبر میں ترک شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

خشوگی قتل

مزید :

علاقائی -