ستوکتلہ پولیس نے 3سال سے مفرور اشتہاری گرفتارکر لیا
لاہور (کرائم رپو رٹر) ستو کتلہ پولیس نے مقدمہ نمبر 819\16 میں اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا،ملزم 3 سال سے مفرور تھا ،مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ ستو کتلہ پولیس نے مقدمہ نمبر 819\16 میں اشتہاری ملزم محسن کو گرفتار کرلیا جو کہ گذشتہ 3 سال سے مفرور تھا تاہم ملزم کو مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔