روس کا شام کی عرب لیگ کی رکنیت کو بحال کرنے پر زور

روس کا شام کی عرب لیگ کی رکنیت کو بحال کرنے پر زور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیونس (آئی این پی ) روس نے شام کی عرب لیگ کی رکنیت کو بحال کرنے پر زور د یتے ہوئے کہا ہے کہ روس عرب لیگ میں شام کی واپسی کے لئے تیونس کی حمایت چاہتا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لیوروف نے اپنے تیونس کے ہم منصب خامس الجاہنوی کے ساتھ تیونس میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک عرب لیگ میں شام کی واپسی کے لئے تیونس کی حمایت چاہتا ہے۔ تیونس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کو عرب لیگ کی رکنیت کی بحالی سے متعلق فیصلہ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ رواں برس مارچ میں تیونس میں اپنے اعلی سطح کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -