یمن، فوج کی کارروائی،15حوثی ہلاک، متعدد ہلاک، سپلائی لائن معطل

یمن، فوج کی کارروائی،15حوثی ہلاک، متعدد ہلاک، سپلائی لائن معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء(آئی این پی)یمن کی سرکاری فوج نے حوثی باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے شمالی علاقے صعدہ میں ایک کارروائی کے دوران حوثی باغیوں کے 15 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب اتوار کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی فوج کے بارڈ سیکیورٹی فورسز کے بریگیڈ 5 کے سربراہ بریگیڈیئر سامی القباطی نے بتایا کہ سرکاری فوج نے باقم اور صعدہ شہروں کو ملانے والی بین الاقوامی شاہراہ پر التباب کے مقام پر قبضہ کرنے کے بعد حوثیوں کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی صعدہ سے باقم کے لیے حوثیوں کے پاس زمینی رابطے کا براہ راست راستہ بند کردیا گیا ہے۔علاقے میں ہفتے کے روز کیے گئے حملوں میں کم سے کم 15 حوثی جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ بڑی تعداد میں جنگجو اسلحہ اور گولہ بارود چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مزید :

عالمی منظر -