سوڈانی صدر عمرالبشیر عنقریب کویت کا سرکاری دورہ کریں گے

سوڈانی صدر عمرالبشیر عنقریب کویت کا سرکاری دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خرطوم (این این آئی)سوڈان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صدر عمر البشیر جلد ہی کویت کا دورہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈانی وزیر اطلاعات بشارہ جمعہ نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہاکہ یہ دورہ عرب ممالک کے دوروں کے سلسلے کی کڑی ہے۔ البشیر نے عرب ممالک کے دورے کا آغاز قطر سے کیا تھا جہاں انہوں نے امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ بات چیت کی۔
وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ البشیر کے کویت کے دورے کا مقصد تمام علاقائی اور عرب امور میں مشترکہ رابطہ کاری ، دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات پر تبادلہ خیال اور خلیج کے بحران کے حل کے واسطے کویتی منصوبے کو زیر بحث لانا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -