چین و امریکا مابین تجارتی مذاکرات کا اگلا راؤنڈ آئندہ ہفتے ہو گا

چین و امریکا مابین تجارتی مذاکرات کا اگلا راؤنڈ آئندہ ہفتے ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ،/واشنگٹن(آئی این پی)امریکا اور چین کے حکومتی اہلکار تجارتی تنازعے کو حل کرنے کی ایک اور کوشش میں نیا مذاکراتی دور آئندہ ہفتے کے دوران شروع کریں گے۔ اس مذاکرات میں شرکت کے لیے تیس رکنی چینی وفد امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ چکا ہے۔ اس وفد کی قیادت چین کے نائب وزیراعظم لیو ہی کر رہے ہیں۔ اتوار کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وہ امریکی دورے کے دوران وزیر خزانہ اور امریکی تجارتی نمائندے سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں ممالک پہلی مارچ سے قبل تجارتی تنازعے کو حل کرنے کی کوشش میں ہیں۔
یہ ڈیڈ لائن گزشتہ برس نومبر میں جی ٹوئنٹی کی سمٹ کے حاشیے میں امریکی و چینی صدور کی ملاقات کے دوران طے کی گئی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -