سعودی عرب ،لیبر قوانین کیخلاف ورزی پر 27 غیر ملکی گرفتار

سعودی عرب ،لیبر قوانین کیخلاف ورزی پر 27 غیر ملکی گرفتار

  

ریاض(آئی این پی ) سعودی وزارت محنت کی تفتیشی ٹیموں نے اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 27 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔ تفتیشی دورے کے دوران 137 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ 61 دکانداروں کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ اسی طرح موبائل کی مرمت کرنے والے ایک افریقی کو گرفتار کیاگیا ہے۔

جس کے قبضے سے 25 ہزار ریال نقد اور 33 مختلف اقسام کے موبائل ضبط کئے گئے ہیں۔ افریقی اپنے گھر میں موبائل کی مرمت کا کام کیا کرتا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -