سابق قطری وزیر اعظم حمد بن جاسم پر کمیشن کا الزام

سابق قطری وزیر اعظم حمد بن جاسم پر کمیشن کا الزام

لندن(آئی این پی)برطانیہ کی ایک عدالت نے قطرکے سابق وزیراعظم حمد بن جاسم پر برکلیز بنک سے کمیشن مانگنے کا الزام عاید کیا ہے۔کے مطابق برکلیز کیریکارڈ سے ملنے والی معلومات سے پتا چلا ہے کہ سابق قطری زیراعظم حمد بن جاسم نے بنک سے کمیشن مانگا تھا۔برکلیز بنک کے ڈائریکٹر نے عدالت کو بتایا کہ سابق قطری وزیراعظم نے بنک میں قطری سرمایہ کاری کی ضمانت کے لیے بنک سے کمیشن مانگا تھا۔گذشتہ بدھ کو عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ برکلیز بنک کے ایک عہدیدار نے خفیہ طورپر قطرکو 20 کروڑ 22 لاکھ آسٹریلوی پاؤنڈز کاچیک دیا تھا۔ یہ رقم اس وقت دی گئی جب بنک مالیاتی بحران سے دوچار تھا اس بحران سے نکلنے کے لیے قطری سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے ایساکرنا تھا۔عدالت میں دائر کردہ درخواست میں برکلیز بنک کے چار سابقہ عہدیداروں کے خلاف خطرناک دھوکہ دہی کے الزامات عایدے کیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ برکلیز بنک کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے 11 ارب 80 کروڑ آسٹریلوی پاؤنڈز کا ہنگامی ریسکیو پلان بنایا گیا تھا۔

مزید : عالمی منظر