مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

سری نگر(آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ظلم ڈھانے والے بھارتی فوجیوں میں مایوسی اور بے چینی بڑھنے لگی، یہی وجہ ہے کہ ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوجی نے خود کشی کرلی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لانس نائیک ہمنت کمار پانڈے نے سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔واضح رہے کہ جنوری دو ہزار سات سے اب تک خودکشی کرنے والے قابض فوجیوں کی تعداد چار سو بیس ہوگئی ہے

مزید : عالمی منظر