مزار شریف ،پاکستانی قونصل خانے پر دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام

مزار شریف ،پاکستانی قونصل خانے پر دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے شہر مزار شریف میں قائم پاکستانی قونصل خانے میں دستی بم حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق افغان حملہ آور خاتون نے ذاتی سامان میں ہینڈگرنیڈچھپاکر قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کی توتلاشی کے دوران اس سے دستی بم برآمد ہوگیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دستی بم برآمد ہونے پر حملے کی کوشش کرنے والی افغان خاتون کو حراست میں لے لیا گیا اور قونصل خانے کو بند کردیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق حملے کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے کیلئے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے افغان دفتر خارجہ سے رابطہ کر کے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی قونصل خانے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، پاکستانی قونصل خانہ فول پروف سیکیورٹی ملنے تک بند رہے گا۔

مزید : صفحہ اول