وفاقی پولیس کے 43 افسر مجرم دوستی پر عہدوں سے فارغ

وفاقی پولیس کے 43 افسر مجرم دوستی پر عہدوں سے فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی پولیس کے 43 افسر جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی میں ملوث نکلے، سولہ تھانیداروں سمیت سبھی کو عہدو ں سے ہٹا دیا گیا، مستقبل میں کبھی آپریشن ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیا جائیگا۔شہر اقتدار کی مثالی پولیس کے قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں سے گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا، آئی جی کا کلین اپ آپریشن، 4 ایس پی، 23 ڈی ایس پی اور 16 ایس ایچ او عہدوں سے فارغ، وزارت داخلہ سے کا لی بھیڑوں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی سفارش کر دی۔آئی جی عامر ذوالفقار خان نے جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی پر جن افسران کیخلا ف کارروائی کی ہے ان میں اسلام آباد کے 22 میں سے 16 تھانوں کے ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔ 43 افسران کو تھانوں سے ہٹا کر سیکو ر ٹی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق انہیں آئندہ آپریشنل ڈیوٹی پر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مجرم دوست پولیس افسران کیخلاف رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔
پولیس افسر

مزید :

صفحہ اول -