دہشتگردی کیخلاف فوجی قوت بڑھانے کیلئے نیٹو بجٹ میں1کھرب ڈالر کا اضافہ

دہشتگردی کیخلاف فوجی قوت بڑھانے کیلئے نیٹو بجٹ میں1کھرب ڈالر کا اضافہ

واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف)نیٹو نے دہشتگردی کیخلاف فوجی قوت بڑ ھانے کیلئے مجموعی طور پر ایک کھرب ڈالر کا اضافہ کردیا۔ یہ بات نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے گزشتہ روز فوکس نیوز کو ایک انٹرویو میں بتائی ، جس کے فوراً بعد صدر ٹرمپ ے ایک ٹوئیٹر پیغام میں دعویٰ کردیا یہ اضافہ ان کی طرف سے نیٹو پر بڑ ھانے جانیوالے دباؤ کا نتیجہ ہے کیونکہ امریکہ چاہتا ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں یور پی اتحادی بھی اس کا ہاتھ بٹائیں۔ سیکرٹری جنرل نے بھی تسلیم کیا اس سلسلے میں صدر ٹرمپ کا مطالبہ درست تھا جو اب رنگ دکھا رہا ہے۔ یاد ر ہے صدر ٹرمپ نے بالواسط اشارہ دے رکھا تھا اگر نیٹو نے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی اور انسداد دہشتگردی میں امریکہ کا ہاتھ نہ بٹا یا تو امر یکہ تنظیم سے باہر نکل سکتا ہے جو دوسری جنگ عظیم کے بعد غیر کمیونسٹ یوربی ممالک نے امریکہ کیساتھ مل کر بنائی تھی۔

نیٹو

مزید : صفحہ اول