امریکہ افغان طالبان معاہدہ بڑی سفارتی کامیابی مزید خوشخبریاں ملیں گی ،شاہ محمود قریشی

امریکہ افغان طالبان معاہدہ بڑی سفارتی کامیابی مزید خوشخبریاں ملیں گی ،شاہ ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ اور افغانستان کیدرمیان معاہدہ بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے اور مستقبل میں بھی مزید خوشخبریاں ملیں گی، جنگ سے امن نہیں ہوتا ،افغانستان کا امن ہماری بھی ضرورت ہے،افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام خود کریں گے،برطانوی ایوان نمائندگان میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف رکھوں گا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے ہونا چاہیے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر ہمارا کام فریقین کو ایک میز پر لانا اور مذاکرات کرانا تھا اور پاکستان کو اس میں کامیابی ملی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بطور ایک پڑوسی اور خیرخواہ افغانستان کے ساتھ ہے اور افغانستان کے معاملے پر پاکستان نے اپنا کردار ادا کر دیا ہے تاہم افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام خود کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ کی تین تاریخ کو برطانیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ دارالعلوام میں مسئلہ کشمیر اٹھاتے ہوئے اس بارے میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے۔وزیر خارجہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کی حکومت سودے بازی کرنے نہیں آئی، ہم نے پاکستان کے مفادات کا سودا نہ ماضی میں کیا نہ اب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے ہونا چاہیے تاہم اپوزیشن کے رویے کے باعث اسمبلی کی کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن اسمبلی میں اپنا موقف ضرور پیش کرے مگر ہلڑبازی نہ کرے۔ایک سوا ل پر انہوں نے کہاکہ پاکستان طالبان اور امریکہ کو ایک میز پر لے کر آیا، پیسہ اس وقت ہمارا مطمع نظر نہیں ہے، ہمیں پیسے نہیں امن درکار ہے،ہم نے پاکستان کے مفادات کا سودا نہ ماضی میں کیا نہ اب کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان نے مختلف ملکوں تک رسائی کے لیے علاقائی روابط قائم کئے ہیں اور وہ مستحکم اور پرامن خطے کے حصول کیلئے پرعزم ہے۔

شاہ محمود

تین کالم پٹیاںTCH 6 Fawad Ch

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی تعلقات مستحکم ہورہے ہیں،کوشش ہے پاکستان کو دنیا کیلئے کھولا جائے

اپوزیشن کے پاس پالیسی امور پر کہنے کیلئے کچھ نہیں ،صرف احتساب کے عمل سے راہ فرار چاہتے ہیں، گفتگو ،خطاب

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں عمران خان یا پی ٹی آئی کوکوئی خطرہ نہیں ہے۔دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نہ صرف سویلین اداروں کو بہتراورمضبوط کررہے ہیں بلکہ پاکستان کے اندرونی مسائل پربھی توجہ دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ پرکرپشن کے الزامات ہم نے نہیں لگائے۔فوادچودھری نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں سے مشرق وسطیٰ کی سیاست میں کردار کم ہورہا تھا، اب ہماری حکومت کا فوکس امارات اور دیگر مشرق وسطیٰ میں اچھے تعلقات ہے، ہم امارات اور سعودی عرب سے اچھے تعلقات کی کوششوں میں ہیں، عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مشرق وسطیٰ کے معاملے میں واپس آیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پاکستان کو دنیا کے لیے کھولا جائے اور ہم چاہتے ہیں لوگ سیاحت اورکاروبار کے لیے پاکستان آئیں، جب کہ ہماری امن کی پالیسی ہے جس سے پاکستان کے لوگوں کا فائدہ ہوگا، ہم نے آتے ہی کرتا رپورسرحد کھولی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے متحدہ عرب امارات اور اب قطر میں افغان طالبان اور امریکا کے لیے مذاکرات کرائے ہیں اور مذکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو وسیع تر فوائد حاصل ہوں گے۔

مزید :

صفحہ اول -