پنجاب حکومت کا سرمایہ کاری کی راہ میں حائل سرخ فیتے کو ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا سرمایہ کاری کی راہ میں حائل سرخ فیتے کو ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے سرمایہ کاری کی راہ میں حائل سرخ فیتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو درکار45 اقسام کے این او سی صرف تین ماہ میں فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کے مطابق محکمہ انڈسٹریز نے سرمایہ کاروں کی مشکلات دور کرنے کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کردیا ہے ۔ سرمایہ کار کو کاروبار شروع کرنے کے لیے 26 صوبائی اور 19 وفاقی محکموں کے لائسنس لینے پڑتے ہیں۔ون ونڈو کے تحت جو محکمہ مقررہ مدت میں جواب نہیں دے گا اس عمل کو این او سی سمجھا جائے گا، میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ون ونڈو کے تحت تین ماہ میں سرمایہ کار کو تمام 45 اقسام کے این او سی یقینی بنائیں گے اور رکاوٹ ڈالنے والے بیوروکریٹ کے کیرئیر کو فل سٹاپ لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو پنجاب میں وی وی آئی پی کا درجہ دیں گے۔ون ونڈو آپریشن کی خود نگرانی کروں گا۔

پنجاب حکومت

مزید : صفحہ اول