عدلیہ اپنا کام کرے، فوج بارڈر سنبھالے،سردارایاز صادق

عدلیہ اپنا کام کرے، فوج بارڈر سنبھالے،سردارایاز صادق

لاہور(آئی این پی) سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ججز کی تقرری تحریری ٹیسٹ سے ہونی چاہیے، سب کو اپنا کام کرنا چاہیے، عدلیہ اپنا کام کرے، فوج بارڈر کو سنبھالے،حکومت ابھی تک کنٹینر سے نہیں اتری، وزرا ء طیش دلاتے ہیں کہ انہیں اسی زبان میں جواب دیا جائے مگرہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے، میڈیا ریگولیٹری کابل پاس نہیں ہونے دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران سردار ایاز صادق نے کہا 2014ء میں دھرنا ہوا ،جعلی اسمبلی، جعلی سپیکر کی بات کرتے تھے۔ اسمبلی میں غلیظ گفتگو کی جاتی رہی اور 8ماہ کی تنخواہیں وصول کی جاتی رہی مگر ہم تحر یک انصاف والوں جیسی باتیں نہیں کرتے ، بجٹ اجلاس میں بحث کی بجائے ہمیں روک دیا ،ہمیں پیغام آیا کہ نیازی صاحب بہت غصہ میں ہیں کہتے ہیں ایسا برداشت نہیں کر وں گا، شہبازشریف کے پروڈکشن آڈر روکنے کی باتیں کی جارہی ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کی سوچ اچھی ہے لیکن پریشر برداشت نہیں کر سکتے،شیخ رشید کہتا ہے شہباز شریف کو پی اے سی میں نہیں بٹھا سکتے، ہمیں سوچنا چاہیے ملکی بہتری کیلئے کیا کرنا ہے۔

ایاز صادق

مزید : صفحہ اول