شہزادہ فلپ کا اپنی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونیوالی خاتون سے اظہارافسوس
لندن(آن لائن) برطانوی شہزادہ فلپ نے کہا ہے انہیں ایک ہفتہ قبل کار حادثہ جس میں وہ بھی ملوث تھے، کے نتیجے میں ایک خاتون کے زخمی ہونے سے متعلق انتہائی افسوس ہے ،یہ بات برطانوی اخبار سنڈے مرر نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی ہے ۔ اخبار نے 97سالہ شہزادے کی جانب سے ایما فئیرویدر جن کی کیا گاڑی جس میں وہ سفر کررہی تھیں ، شہز ا د ے کی لینڈ روور سے ٹکرانے کے بعد کلائی ٹوٹ گئی تھی، کو لکھا گیا خط شائع کیا ہے ۔فلپ کے نیلے رنگ کے قلم کے ساتھ دستخط شدہ خط میں کہا گیا ہے میں آپ کو بتانا چاہوں گا میں حادثے پر اپنے طور پر کس قدر انتہائی افسردہ ہوں ، میں صرف یہ تصور کرسکتا ہوں میں سامنے سے آنیوالی کار کو دیکھنے میں ناکا م رہا اور میں اس واقعہ پر انتہائی شرمسار ہو ں۔مشرقی انگلینڈ میں نورفولک میں شہزادہ کی رہائش گاہ کے نزدیک مصروف مرکزی شاہراہ پر پیش آنیوالے حادثے سے شہزادے کی گاڑی سڑک کے کنارے لگ گئی تھی اور وہ گاڑی سے باہر نکل آئے تھے ۔ 17جنوری کے حادثے میں فلپ زخمی نہیں ہوئے تھے جبکہ گاڑی کے ڈرائیور کو گھٹنے میں معمولی چوٹ آئی تھی۔
شہزادہ فلپ