بلاول بھٹو کے ستارے مریم نواز اور حمزہ شہباز سے زیادہ روشن

بلاول بھٹو کے ستارے مریم نواز اور حمزہ شہباز سے زیادہ روشن

لاہور (این این آئی) بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کا سیاست میں آنے کا امکان نہیں ، بلاول بھٹوز رداری کے ستارے مریم نواز اور حمزہ شہباز سے زیادہ روشن ہیں ۔انہوں نے کہاکہ زائچہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا بیٹا سلمان خان سائنسدان بنے گا ۔ مریم نواز اور حمزہ شہبازکے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں ، مستقبل میں دونوں کی راہیں جدا ہوں گی ، ان کی چپقلش سے خاندان میں مزید دڑاڑیں پڑیں گی ۔ پروفیسر فضل کریم خان نے کہاکہ ستاروں کی چال کے مطابق عمران خان کی حکومت مزیدتین ماہ تک مشکلات کا شکار رہے گی وہ کچھ وزراء کو چلتا کریں گے جس کے بعد ۔انہوں نے کہاکہ بلاول قسمت کے دھنی ہے ان کے ستارے پاکستان سے انتہائی میل رکھتے ہیں وہ اپنے نانا ذواالفقار علی بھٹو اوروالدہ بے نظیر بھٹو کی طرح کردارادا کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ زائچہ کے مطابق پاکستان کی آئندہ سیاست میں صرف تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کا کردار ہی نظر آرہا ہے بیشتر سیاسی جماعتیں حرف غلط کی طرح مٹ جائیں گی ۔

پروفیسر فضل کریم

مزید : صفحہ اول