کسان بورڈ لاہور کے وفد کی وزیرآبپاشی سے ملاقات‘ مسائل سے آگاہ کیا

کسان بورڈ لاہور کے وفد کی وزیرآبپاشی سے ملاقات‘ مسائل سے آگاہ کیا

لاہور(نیوز رپورٹر)کسان بورڈ لاہور کے صدر میاں رشید منہالہ کی قیادت میں وفد کی صوبائی وزیر آبپاشی سردار محمد محسن خان لغاری سے ملاقات وفد میں جنرل سیکرٹری سردار سیف اللہ پڈھانہ، سیکرٹری اطلاعات میاں الیاس اور دیگر ہمراہ تھے کسان بورڈ لاہور کے صدر میاں رشید منہالہ نے صوبائی وزیر آبپاشی سردار محمد محسن خان لغاری سے کسانوں کو درپیش مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی سرحدی علاقوں میں نہری پانی کی ترسیل معتبر نہیں محکمہ واپڈ کی جانب سے گریڈ اسٹیشن کی تبدیلی، پانی کی ترسیل کے لیے موہگوں کے سائز چھوٹے اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زرعی زمینوں کو پانی کی فراہمی تسلی بخش نہیں ہو رہی لہذا موہگوں کے سائز بڑے کیے جائیں اور مین گریڈ کھارا نہر پر جنریٹر لگوائے جائیں صوبائی وزیر آبپاشی سردار محمد محسن خان لغاری نے کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ زراعت ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے شعبہ زراعت کی ترقی سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔

مزید : کامرس