چائے کی درآمدات میں 6.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

چائے کی درآمدات میں 6.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

  

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال (2018-19 ء)کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ملک میں چائے کی درآمدات میں 6.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے دسمبر 2018ئکے دوران ایک لاکھ 15 ہزار506 میٹرک ٹن چائے کی درآمدات پر 301.717 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.37 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں پاکستان نے چائے کی درآمدات پر 283.648 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔

مزید :

کامرس -