مصالحہ جات کی برآمد سے 7.6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل‘،ادارہ شماریات

مصالحہ جات کی برآمد سے 7.6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل‘،ادارہ شماریات

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ ماہ کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات سے پاکستان نے 7.6ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق نومبر کے مقابلے میں دسمبر 2018ء کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات میں23.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، نومبر میں مصالحہ جات کی برآمدات سے پاکستان نے 6.2 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا جبکہ دسمبر میں مصالحہ جات کی برآمدات کا حجم 7.6ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

tar/skr/tmb 1500

مزید : کامرس