چین میں فشریز اورسی فوڈکی نمائش میں شرکت کی خواہش مندوں سے درخواستیں طلب

چین میں فشریز اورسی فوڈکی نمائش میں شرکت کی خواہش مندوں سے درخواستیں طلب

اسلام آبا (اے پی پی)چین میں فشریز اورسی فوڈکی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ٹریڈڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق چین میں فشریز اورسی فوڈ کی بین الاقوامی نمائش 30 اکتوبر سے شروع ہورہی ہے۔ تین روزہ نمائش میں تازہ اورفروزن سی فوڈ، سمندری خوراک اوراس حوالے سے مصالحہ جات تیار کرنے والی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ اتھارٹی نے نمائش میں شرکت کی فیس دو لاکھ 62 ہزار روپے مقرر کی ہے۔

نمائش میں شرکت کی خواہش مندکمپنیوں سے 11 فروری تک درخواستیں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

tar/skr/tmb 1500

مزید : کامرس