ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ

ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال (2018-19 ء) کے ابتدائی چھ مہینوں میں ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے دسمبر2018ء کے دوران ملک میں سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بالترتیب 52.28 اور10.19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمارکے مطابق چھ ماہ کے دوران 65 ہزار 864 میٹرک ٹن سویابین آئل کی درآمدات پر 48.756 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا گیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے 1لاکھ 14 ہزار131 میٹرک ٹن سویابین آئل کی درآمدات پر102.162 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔اسی طرح جاری مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں 1.506 ملین ٹن پام آئل کی درآمد پر 931.659 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10.19 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 1.338 ملین ٹن پام آئل کی درآمد پر 1.037 ارب ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا گیا تھا۔

مزید : کامرس