بنگلہ دیش کو برآمدات میں 13.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

بنگلہ دیش کو برآمدات میں 13.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات میں 13.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر دسمبر تک پاکستان نے بنگلہ دیش کو برآمدات سے 376.876 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.68 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے بنگہ دیش کو برآمدات سے 331.508 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق دسمبر 2018 ء کے دوران بنگلہ دیش کو 63.81 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔نومبر میں بنگلہ دیش کوبرآمدات کا حجم 62.86 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : کامرس